بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے آئندہ مارچ اپریل میں ہندوستان کے
سرکاری دورے پر آنے کا پورا امکان ہے اور وہ 1971 کے بنگلہ دیش جدوجہد
آزادی کے دوران شهادت دینے والے ہندوستانی فوجیو ں کے رشتہ داروں کو
اعزاز پیش کریں گی۔
مسٹر نریندر مودی کے
وزیر اعظم بننے کے بعد محترمہ حسینہ کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہوگا۔بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے ایک ذرائع نے يواین آئی سے کہا، ہم اس دن
کا انتظار کر رہے ہیں جب محترمہ حسینہ 1971 میں شہادت دینے والے 1667
ہندوستانی فوجیوں اور حکام کے رشتہ داروں کو اعزاز پیش كریں گي۔